(ڈیلی پوائنٹ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا احسن اقدام،طالبات کو زیور تعلیم پروگرام کے تحت دوبارہ سے وظائف کی رقم ملنا شروع ہوگئی۔ کم شرح خواندگی کے حامل 16 اضلاع میں زیور تعلیم پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
چھٹی سے دسویں جماعت کی طالبات کو 80 حاضری پر سہ ماہی بنیاد پر 3000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ وظائف کے حصول کیلئے سکول انفرمیشن سسٹم پر طالبات کے مکمل کوائف بشمول ب فارم کا اندراج لازم ہے ۔
طالبات اپنی اہلیت جاننے کیلئے ویب سائٹ پاپا پنجاب گورنمنٹ ڈاٹ پی کے وزٹ کرسکیں ۔طالبات سوشل پروٹیکشن ہیلپ لائن 1221 پر کال بھی کرسکیں گی۔ والدین قریبی ایجنٹ سے بائیو میٹرک کروا کر ہر بار رقم وصول کرسکیں گے۔ وظیفہ کی رقم آنے پر ہر بار طالبات کو میسج موصول ہوگا۔ رقم کی وصولی کیلئے والدین کسی بھی ایجنٹ کو پیسے ادا نہ کریں۔