(ڈیلی پوائنٹ) صوبےمیں ایئرکوالٹی بہتر،سموگ کم کرنےکےپلان پرعملدرآمدکادوسرامرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ زہریلادھواں پھیلانےوالی فیکٹریوں پرماحولیاتی تحفظ کےادارےای پی اےکےچھاپوں کاآغاز کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صوبہ بھرمیں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ای پی اے ٹیموں کی لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سموگ کیوجہ بننےوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں تیزکی جائینگی۔ زیادہ دھواں پیدا کرنے والے علاقوں کی میپنگ بھی شروع کر دی گئی۔ دھوئیں کی مقدار جانچنے کے جدید آلات سے بھی مدد لی جائے گی۔