پنجاب بھر کے سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم

(ڈیلی پوائنٹ) لاہورسمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم دے دیا ہے۔ سوسائٹیز ماحولیاتی معاشروں کی تخلیق ،سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے گی۔ ماحولیاتی سوسائٹی کا سربراہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ سموگ کے تدارک کیلئے تمام سکولوں میں اساتذہ کو فوکل پرسنز تعینات کیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین روز میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ رپورٹ 3روز میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں