سرکاری سکولوں میں سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت کم اینرولمنٹ

(ڈیلی پوائنٹ) سرکاری سکولوں میں سال 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت کم اینرولمنٹ ہوئی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کی جواب طلبی کرلی ہے۔ 263سکول سربراہان کو کم اینرولمنٹ پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تحریری جواب میں اینرولمنٹ کم ہونے کی وجوہات بھی پوچھی گئیں۔ مذکورہ سکولوں کے فوکل پرسنز کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے گا۔ سکولوں کو اینرولمنٹ پوری کرنے کیلئے 15 مئی تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ اہداف حاصل نہ کرنیوالےسکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں