(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔ پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 24مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔ پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔ اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے۔
کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے۔ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے۔ ملتان سے 2پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ 259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 20جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔