(ڈیلی پوائنٹ) پیپلزپارٹی کی حکومت سازی کےمعاملہ پر فارمولے پرعملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب اورخیبرپختونخواگورنرکی نامزدگی کےبعدپیپلزپارٹی کاوزارتیں لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین شپ روبینہ خالدکودینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کاحصہ بننےکی توقع کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے8وزارتیں لی جاسکتی ہیں۔ 2وزارتیں سندھ،2بلوچستان اور4پنجاب میں دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جائیں گے۔ پنجاب میں بھی اہم وزارتیں پیپلز پارٹی کے حصہ میں آئیں گی ۔