(ڈیلی پوائنٹ) رواں ماہ بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہونے کے امکانات،ملک بھر میں بارشوں کا درمیانی سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔
ترجمان کے مطابق کسانوں کو گندم کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔ طوفان اور ژالہ باری سے فصلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی موسمی صورتحال پر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔