(ڈیلی پوائنٹ) وفاقی کابینہ نےنگران دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی وزارت فوڈسیکیورٹی کونگران دورمیں گندم کی درآمد کامعاملہ دیکھنےکی ہدایت کی ہے۔ نگران دورمیں گندم کی درآمد کی وجوہات کا پتہ لگایاجائے گا۔ وفاقی کابینہ نےصورتحال پر قابو پانےکے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےرواں مالی سال گندم درآمد سےمتعلق محمد مشتاق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وزیراعظم نےموجودہ دور میں گندم درآمدمعاملے پرسیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔