پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی عازمین حج کے لیے سفری ہدایات جاری

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے عازمین حج کے لیے سفری ہدایات جاری کردیں۔تمام عازمین حج کے پاس ذاتی سمارٹ فون ہونا لازمی قرار ہے۔
ہدایات کے مطابق تمام عازمین لاہور سے روانگی سے قبل نسک موبائل ایپ لازمی انسٹال کریں۔
ٹکٹ گم ہو جانے کی صورت میں پاکستان ہاوس سے اپنے سفر اور پاسپورٹ کی تفصیلات پی آئی اے حکام کو دیں۔
ایک مسافر کے پاس دستی سامان 7کلو جبکہ دیگر سامان 40کلو لیجانے کی اجازت ہوگئی۔عازمین کو مقررہ سامان سے وزن زیادہ ہونے کی صورت میں اضافی چارجز ادا کرنا ہونگے۔پاکستان سے جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر کو اضافی سامان پر فی کلو 5 امریکی ڈالر اضافی چارجز دینا ہونگے۔

جدہ/مدینہ سے پاکستان واپسی کے لیے فی کلو اضافی سامان کے لیے 35 ریال ادا کرنا ہونگے۔ سعودی قانون کے مطابق فی حاجی 5لیٹر آب زم زم کی بوتل ائیرپورٹ پہ۔دی جائے گئی۔عازمین کو سامان کے اندر آب زم زم لانے کی قطعی اجازت نہیں۔ہوگی۔سامان میں ماچس، پاور بینک، سلنڈر، ایمرجنسی لائٹ، لالٹین، چولہا، آتش گیر مادہ لیجانے پہ پابندی ہوگئی۔نیل کٹر، قینچی، استرا، لائیٹر،  بیٹری والے کھلونے ساتھ لیجانے پہ پابندی ہو گئی۔

بورڈنگ کے وقت نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔پاکستان سے روانگی کے وقت مسافر 6گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں۔واپسی کے لیے جدہ حج ٹرمینل سے مسافر 10گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔مدینہ ائیرپورٹ پے مسافر 7گھنٹے پہلے پہنچیں۔وقت مقررہ پہ نہ پہنچنے والا مسافر ٹکٹ کی منسوخی کا خود ذمہ دار ہو گا۔مسافر کو نئی ٹکٹ کے لیے نو شو 300ریال تک چارجز ادا کرنا ہونگے۔ٹکٹ کی بکنگ میں تبدیلی کے لیے 200ریال فی حاجی وصول کیے جائیں گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں