(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کے عوام کو آٹے اور روٹی کی قیمت میں تاریخی ریلیف مل گیا۔ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا کیا گیا۔ 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700 سے 1800 میں دستیاب ہے۔
وزیر خوراک پنجاب کے مطابق 10کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے۔ پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہے۔ آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی سے عام آدمی کا بھلا ہوا۔
بلال یاسین نے کہا کہ نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشتکار کیلئے بحران پیدا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے مارکیٹ میں گندم کی طلب و رسد پر گہری نگاہ ہے۔