(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں گے۔ سردار سلیم حیدر جمعہ شام 5 بجے گورنر پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور لاہور کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی قیادت سے لاہور سمیت صوبے بھر کی تنظیموں کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔