لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘ کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
پیپلز پارٹی سمینار میں قرارداد پیش کرے گی، قرار داد کی کاپی میڈیا کوموصول ہوگئی۔
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کو قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔
قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کی جائے۔