(ڈیلی پوائنٹ) غیر ملکی بینکوں سے ملنے والا فنڈ بھی خرچ نہ ہوسکا۔ صحت ،تعلیم ،پانی کے منصوبوں پر ملنے والا 16 ارب روپے کے فنڈ لیپس ،بروقت فنڈز استعمال نہ ہونے پر بجٹ لیپس ہوگیا۔
عالمی بینک ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،آئی ایف اے ڈی کی جانب سےفنڈ پنجاب حکومت کو دیا گیا۔ اے ایف ڈی اور ایف سی ڈی او کی جانب سے کروڑوں روپے کی گرانٹ دی گئی۔ بزدار دور حکومت میں یہ فنڈز بروقت استعمال نہ ہونے پر لیپس ہوئے تھے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی سے دوبارہ ان فنڈز کے استعمال کی اجازت مانگ لی۔
غیر ملکی بینکوں نے یہ فنڈز صحت ،تعلیم ،صاف پانی اور دیگر فلاحی منصوبوں کے لیے دیا تھا