پنجاب یونیورسٹی کا ٹیچنگ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب یونیورسٹی کا ٹیچنگ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر ریڈیالوجسٹ اور آپتھلمالوجسٹ بھرتی کیئے جائینگے۔ پنجاب یونیورسٹی،بھرتیاں پارٹ ٹائم بیسز پر کی جائیں گی۔ منتخب امیدوار کبھی بھی اپنی اسامی پر مستقل ہونے کا حق دار نہیں ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ اسامیوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ امیدوار کیلئے متعلقہ فیلڈ میں کم از کم 5 سالہ تجربہ لازمی قرار دے دیا گیا۔ درخواستگزار 29 مئی تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں