(ڈیلی پوائنٹ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل 6.85 فیصد سستا ہوگیا ۔ دو ہفتے میں امریکی خام تیل 83.85 ڈالر سے گھٹ کر 78.20 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
دو ہفتے میں لندن برنٹ آئل 7.50 فیصد سستا ہوچکا ہے ۔ دو ہفتے میں لندن برنٹ آئل 89.50 ڈالر سے گھٹ کر 82.80 ڈالر فی بیرل تک گرچکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول 13 روپے تک سستا کرنے کی تجویز کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 15 مئی کو ہوگا ۔
قیمتوں میں ردوبدل کے فیصلے کے بعد اطلاق 15 مئی رات 12 بجے سے ہوگا۔