کراچی (ڈیلی پوائنٹ )رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے مسلسل 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے شہریوں کو عیدالاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 17 جون بروز پیر 2024 کو ہونے کی پیشیگوئی کی گئی ہے، یعنی ویک اینڈ کی چھٹی اتوار شامل کرکے، پیر، منگل، بدھ، جمعرات تک پانچ دن کی تعطیلات شامل ہیں۔
وہیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔
اور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔
بنگلادیش میں بھی اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ چھٹیاں دینے کا اعلان ہوا ہے۔
بنگلادیشی ویب سائٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیاں دی جائیں گی۔
سرکاری تعطیلات کی فہرست کے مطابق ملازمین کی چھٹیوں میں جمعہ اور ہفتہ کے بعد اضافی تین دن (پیر ، منگل اور بدھ) شامل ہیں۔