لاہور(ڈیلی پوائنٹ)تمام پابندیوں کے باوجود نواز شریف جھکے نہیں 28مئی کو دھماکے کیے.نواز شریف کی بیٹی ہونے پر فخر ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخ ساز یومِ تکبیر پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاعِ وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کا اقوامِ عالم میں سر بلند کریں گے، آج ہمیں اتحاد و یک جہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہےْ۔