شمالی وزیرستان ، تعلیم دشمن افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگادی

پشاور( ڈیلی پوائنٹ ) تعلیم دشمن افراد نے شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن میں رات کے وقت گرلز اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے سے اسکول کے کمپیوٹرز، فرنیچر اور تعلیمی اسناد کے ساتھ دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا۔
اسکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں، اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں