کون کون سےشہروں میں درجہ حرارت کی ففٹی ہونیوالی ہے؟

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جان لیو گرمی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دادو، موہن جودڑو، سبی اور تربت میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کاامکان ظاہر کیا جارہاہے کہ پاکستان کے گرم شہروں میں درجہ حرارت 50ڈگری ہونے کےقریب ہے۔
سکھر اور بہاولپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
نواب شاہ، ساہیوال، جہلم، ملتان اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
فیصل آباد، ڈی آئی خان اور حیدر آباد میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گوادر اور بنوں میں آج درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مٹھی میں درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں