لاہور( ڈیلی پوائنٹ)کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹاکرا، سٹے باز بھی میدان میں آگئے،پاک بھارت ٹاکرے پر اربوں کا جوا ہوگا، سٹے بازوں نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔
ورلڈ کپ کے 7 مقابلوں میں انڈیا اور پاکستان مدمقابل ہوئے اور پاکستان 6 بار ہرایا ہے،سٹے بازوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کےمیچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 29 فیصد جبکہ انڈیا کے 71 فیصد ہیں،سٹے بازوں نے انڈین ٹیم کا ریٹ 1.42 جبکہ پاکستانی ٹیم کا ریٹ 3.07 مقرر کیا ہے۔
سٹے باز کہتے ہیں کہتے ہیں کہ امریکہ سے ہارنے کے باعث پاکستانی ٹیم شدید دباؤمیں ہے،انڈیا ٹیم اپنا پہلا میچ جیت گئی جس سے اسکے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے،انڈیا ٹاس جیت گیا تو پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔سٹے بازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کی پیچ پر 180 کا سکور مخالف ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔ گراؤنڈ میں انڈین ٹیم کی سپورٹرز پاکستانی ٹیم سے زیادہ ہونگے۔