Haj ky doran Khatoon ny bachy ko Janam dy dia

حج کے دوران خاتون نے بچوں کو جنم دے دیا

مکہ مکرمہ(ڈیلی پوائنٹ)حج کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کا واقعہ سامنے آیا ہے.خاتون کا تعلق نائیجریا سے ہے.سعودی عرب میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ خاتون نے مکہ مکرمہ میں بچے کو جنم دیا ہے اور اس کا نام محمد رکھا ہے.
تایا جارہا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا.عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ حج کے دوران یہ مکہ مکرمہ کی پہلی ولادت ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں