لاہور( ڈیلی پوائنٹ )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی امریکا اور پھر بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش سے ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں انہیں کپتانی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال کی قیادت فراہم کی تھی۔
مگر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بوڑد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم کے بجائے شان مسعود پر ہی اعتماد کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے جبکہ شان مسعود کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔