(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی خاتون نے عرفات کے گرم ترین میدان میں بچے کو جنم دے دیا ہے.کل بروز ہفتے کو 20لاکھ لوگوں نے حج کا رکن اعظم ایک ساتھ ادا کیا.اس کے علاوہ سب نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنا.وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی خاتون نے میدان عرفات میں ہی بچے کو جنم دے دیا.پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔
سعودی ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں۔