مکہ مکرمہ(ڈیلی پوائنٹ)حج کے دوران شہید ہونے والے 922 حاجیوں میں سے 35پاکستانی شہہری ہیں. وزارت حج نے 35پاکستانی حاجیوں کی شہادت کی تصدیق بھی کر دی ہے. سعودی میڈیا کے مطابق 18لاکھ سے زائد لوگوں نے حج کے پانچواں رکن ادا کیاجس میں پاکستانی حاجیوں کی تعداد ایک لاکھ اور 60ہزار تھی.
سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے حاجیوں کی شہادت کی خبریں موصول ہوئی.پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔