لندن(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کے ساتھ ڈبل گیم اس طرح کھیلی ہمیں کہتا تھا میں خان کے ساتھ ہوں مگر دوسری پارٹیوں کے ساتھ بھی مزاکرات کر رہا تھا.جنرل باجوہ نے پاکستان کو تباہ کردیا.
معروف اینکر فرخ شہباز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف میں نے خود تحقیقات کروائی اور ان کی پراپرٹی بھی بیرون ملک تھی سیاسی لحاظ سے تو ہماری ناکامی تھی مگر آج بھی قائم ہوں اس بات پر چیف جسٹس کے خلاف جو ریفرنس بنایا بلکل ٹھیک تھا.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج شہباز شریف میری وجہ سے وزیر اعظم ہیں ان کو میرا شکر گزار ہونا چاہیے. شہزاد اکبر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے مشیر احتساب بننے کا شوق نہیں تھا نہ ہی خان صاحب سے کہا تھا مجھے کوئی عہدہ دیں مگر ان کی ضد تھی اس لیے عہد ہ قبول کرنا پڑا .شہزاد اکبر نے اعتراف کیا کہ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی سے ہٹانا بھی ہماری بڑی غلطی تھی .