Army chief aur defense minister ki girftari ky order jari

آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

ماسکو(ڈیلی پوائنٹ)ماضی کی سُپر پاور رہنے والی روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں.عالمی عدالت فوجداری (آئی سی سی)نے آرمی چیف کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے.عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں شہری اہداف پر حملے اور جنگی جرائم کے الزام میں ان افراد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججوں کے خیال میں یہ ماننے کی بنیادیں موجود ہیں کہ روسی افواج نے جو 10 اکتوبر 2022ء سے 9 مارچ 2023ء تک یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے خلاف میزائل حملے کیے اس کے یہ افراد ذمہ دار تھے۔
یوکرین پر حملہ کیا گیا اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا.
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس عالمی عدالت نے روس کے صدر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں