مصر(ڈیلی پوائنٹ)شوہر نہاتا نہیں بیوی نے عدالت سے رجوع کر لیا.مصر میں میاں بیوی کے مابین لڑائی ہوئی اور بات عدالت تک جا پہنچی.خبر کے مطابق بیوی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ میرا شوہر نہاتا نہیں ہے مجھے خلع دلوائی جائے.العربیہ نیوز کے مطابق بیوی کا کہنا ہے میری شادی کو 5برس بیت گئے.
مجھے پہلے بھی کسی نے بتایا تھا کہ میرا شوہر نہاتا نہیں شادی کے آغاز میں تو میں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی مگر اس کے جسم سے بو آتی ہے.کوئی بھی اس سے ملتا نہیں ہے.خاتون نے یہ بتایا کہ ہمارے 3بچے ہیں مگر اس نے خود کو درست نہیں کیا.
شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے پانی سے الرجی ہے اس لیے نہا نہیں سکتا.خاتون نے عدالت کو کہا کہ شوہر کو ہر اقسام کے خوشبو والے صابن لا کر دیے کسی طرح سے یہ نہا لے مگر ایسا نہیں ہوا.عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو خلع لے دی ہے.