5 فٹ سے زیادہ لمبے بال رکھنے کاریکارڈ بھارت سے چھین لیا گیا

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )امریکی نوجوان نے لڑکوں میں لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کیا آپ نے سوچا ہے کہ نوجوان لڑکے بھی لڑکیوں کی طرح لمبے بال رکھنے کا شوق رکھتے ہوں گے، جی بالکل امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے روبین کو لمبے بال رکھنے کا شوق ہے جس سے وہ نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق روبین نے نو عمر لڑکوں کی کیٹیگری میں ریکارڈ بنایا ہے اور ان کے بالوں کی پیمائش 161 سینٹی میٹر یعنی 5 فٹ 3.3 انچ ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے پاس تھا جس کے بالوں کی لمبائی 4 فٹ 9.5 انچ تھی۔
اس حوالے سے روبین کا کہنا ہے کہ 2 سال کی عمر کے بعد سے بالوں کی کٹائی نہیں کی جبکہ اسے بال دھونے میں 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔
نوجوان نے مزید بتایا کہ وہ لکوٹا قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور لمبے بال رکھنا اس قبیلے کی روایت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں