اسلا م آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے غریب عوام کے مسائل حل ہونے کی بجاے بڑھتے جا رہے ہیں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔
اگر نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھائی تو نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.