اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے معروف فلم ڈرائیکٹر مہیش بھٹ نے مجھ سے 2بار درخواست کی کےلال حویلی پر فلم بنانا چاہتا ہوں اجازت دیں میں نے صاف انکار کر دیا.
شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑوں سے کہنا چاہتا ہوں ملک میں اس حکومت کو فارغ کر دیں ملک کے لیے بہتر ہوگا.یہ حکومت 10ڈالر بھی باہر سے نہ لا سکی. عمران خان کے خلاف غلط کیسسز بنائے گئے ہیں جلد ختم ہو جائیں گے.
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی بھی اپنی بات کر قائم ہو ں گہ31 اگست کچھ بڑا ہونے والا ہے.پی ٹی آئی پر پابندی لگ ہی نہیں سکتی اور نہ یہ لگا سکتے ہیں. عدالتیں بہترین انصاف پر مبنی فیصلے کر ہی ہیں.