اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی میں ہیں یا نہیں ؟ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر ثاقب سے خصوصی بات کرتے ہوئےپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے تھا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم نہیں کی گئی.
جو نوٹیفیکیشن پارٹی کی طرف سے جاری کیا گیا جو نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے وہ پولیس کی حراست میں ہے اس لیے غلطی سے یہ سب ہوا .شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بڑی خدمات ہیں.ان کا مزید بتانا تھا کہ پاکستان میں کوئی قومی حکومت نہیں بنے گی.
عوام کا جو اصل حق ہے وہ ان کو دیا جائے.حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے.پارٹی متحد ہے کوئی اختلاف نہیں ہے.عمران خان جلد باہر ہونگے.