Mein ran mureed hu fakhar ha hakeem shahzad

میں رن مرید ہوں‌ اس پر فخر ہے حکیم شہزاد

(ڈیلی پوائنٹ)دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ میں رن مرید ہوں‌ اس پر فخر ہے. پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ میری دانیہ کے ساتھ یہ چوتھی شادی ہے دانیہ مجھے سب سے زیادہ عزیذ اور پیاری ہے۔
میں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ میں رن مرید ہوں۔ اس لیے میں اپنی چوتھی بیگم دانیہ شاہ کے کپڑے خود دھوتا ہوں ،کھانے کے برتن صاف کرتا ہوں ۔ اس کے علاہ دانیہ کے کپڑے بھی خود استری کرتا ہوں ۔ اگر دانیہ گھر کی صفائی نہ کرے تو میں خود جھاڑو لگاتا ہوں۔ بیوی کے کام کرنا تو اچھی بات ہے اس لیے دانیہ کے سارے کام میں خود ہی کرتا ہوں۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ دانیہ نے مجھ سے پیسوں کی خاطر شادی نہیں کی اور وہ لالچی نہیں ہے۔ حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ ماڈلنگ کرے، ڈرامے کرے یا فلمیں کرے، سیاست میں آئے یا پھر کوئی بزنس کرے، میری طرف سے آزاد ہے، میں دانیہ پر حکمرانی نہیں چاہتا۔
میں تو بس دانیہ کو بے پناہ محبت دینا چاہتا ہوں جس کی وہ حقدار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں