(ڈیلی پوائنٹ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے. برینٹ کروڈ کی قیمت 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی. رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے ۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر مشرقی وسطی میں مزید کشیدگی رہی تو تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے.