Mard kay hath tor do jo hath uthay

جو مرد عورت پر ہاتھ اٹھائے اس کے ہاتھ توڑ دو بشریٰ انصاری

کراچی(ڈیلی پوائنٹ) جو مرد عورت پر ہاتھ اٹھائے اس کے ہاتھ توڑ دو بشریٰ انصاری نے نیا مطالبہ کر دیا .پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی ثانیہ زہرہ اور بھارتی میں بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی جانےوالی ڈاکٹر مومیتا کےحق میں آواز اٹھاتے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں مجرموں کو سزائیں نہیں دی جاتیں.اسی وجہ سے ان جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں چھوٹی چھوٹی بچیاں بھی محفوظ نہیں خواتین پر ظلم و ستم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔سینیئر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی کرنے والے مردوں کی مردانگی کو ختم کیا جائےمردوں کے ہاتھ پاؤں توڑ کر اُنہیں زمین پر رینگنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ جو مرد، خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکتے ہیں، اُن مردوں کے چہروں کو بھی تیزاب سے جلایا جائے تاکہ جرائم میں کمی آئے۔آخر میں بشریٰ انصاری نے پاک بھارت سیاستدانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی تو لیڈر ہیرو بن کر سامنے آئے اور ان جرائم میں ملوث مردوں کو سرعام سزا دلوائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں