لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ اب ڈرامے معاشرے کی اصلاح کے بجائے پیسہ کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے. اداکارہ نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ڈرامہ انڈسٹری کی بدحالی پر بات کی.
اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت تھا بھارت سمیت پوری دنیا میں پی ٹی وی کے ڈراموں کو دیکھتی تھی اور اس سے کوئی نہ کوئی سبق حاصل کرتے تھے مگر اب ڈرامے بے مقصد بنتے جار ہے ہیں.90 اور 2000 کی دہائی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بہترین ثابت رہی.
ماضی میں پاکستان میں ممنوع سمجھے جانے والے موضوعات پر بھی ڈرامے بنانا آسان تھا، آج کی نسبت ماضی میں ملک میں انتہائی اچھے ڈرامے بن رہے تھے۔مگر اب کوئی سکرپٹ بھی نہیں ہے بس ڈرامہ بنانا ہے کیونکہ یہ پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے.