لاہور(ڈیلی پوائنٹ)جلد بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے کو ملے گی. وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں غریب عوام کا احساس ہے مگر آئی پی پی ایز کے معاہدوں کی وجہ سے مجبور ہیں.
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔ملتان میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ کمپنیوں کو اختیار ہوگا کہ چاہے کسی کو رکھیں یا نکالیں، ہمیں رزلٹ چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سختی سے ہدایت کی ہے ایک یونٹ کی غلطی بھی قابل برداشت نہیں ہو گی۔