ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھات کی معروف داکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ورون سے پیار کرتی تھی .میں نے ورون کو شادی کا پرپوزل بھی بھیجا مگر اس نے انکار کر دیا.
اداکارہ نے بتایا کہ یہ بہت پرانی کہانی ہے، یہ بات لوگوں کو پتا بھی ہے کہ ورون دھون نے میرا پروپوزل مسترد کیا تھا۔شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بچن کی محبت کے حوالے سے گفتگو کی۔
شردھا نے کہا کہ ہم دونوں اپنے والد کے شوٹنگ سیٹ پر گئے تھے، مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھا، ہم پہاڑ کی چوٹی پر گئے وہاں پر کھیلتے کھیلتے میں نے ورون سے بولا میں ایک بات الٹا بولوں گی تو آپ اس کا مطلب سمجھ جانا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میں نے ورون کو ‘you love i ‘ بولا تو ورون نے سننے کے بعد جواب دیا کہ ‘مجھے لڑکیاں پسند نہیں ہیں اور پھر وہ بھاگ کے چلا گیا۔
واضح رہے اداکارہ شردھا کپور اور ورون دھون نے فلم اے بی سی ڈی 2، اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔