کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے سینئر سیاست دان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی سے آج استعفیٰ دے دیا ہے.اختر مینگل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ والی بات کسی کو نہیں بتائی مگر میں نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے.
اختر مینگل نے کہا کہ میں کیوں قومی اسمبلی کا ممبر رہو مجھے افسوس ہےمیں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا.بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔
بی این پی کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جہاں سیکرٹری قومی اسمبلی نے اسے وصول کیا۔یاد رہے کہ اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔