Bagair ijazat jalsa krny py 3 saal qaid ho gi

اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسہ کریں گے تو 3سال قید ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر 3سال قید کی سزا ہوگی سینیٹ میں بل منظور کر لیا گیا. سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے منگل کو وفاقی دارالحکومت میں پرامن جلسے جلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ ایک بل موخر کر دیا۔
سینیٹ کمیٹی سے منظور بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یاکسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونیوالوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔
سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹرعرفان صدیقی نے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا یہ بل اسلام آباد کی حد تک ہے، آج بھی اسلام آباد میں کنٹینرز لگے ہوئے ہیں اور لوگ پریشان ہیں،کوئی ایک جگہ مختص کردی جائے جہاں احتجاج کیا جاسکے، بل لانے کا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کے مطابق لایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں