Pti 21 September ko jalsa kry gi

تحریک انصاف 21 ستمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرے گی علی امین گنڈاپور

پشاور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف 21 ستمبر کو ہر صورت لاہور میں جلسہ کرے گی کوئی روک نہیں سکتا.کے پی کے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جلسے کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے.
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جلسے کیلئے روانگی اور مقام کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے قافلوں کی قیادت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں