jabran ky lia mary jazbat haqeqi thy

جبران کے لیے میرے جذبات وقت گزاری نہیں بلکہ حقیقی تھے اداکارہ منشاپاشا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ منشاپاشانے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ جو اچھا مرد ہو وہ اچھا شوہر بھی ہو،اسی طرح یہ بھی ضروری نہیں کہ اچھی لڑکی اچھی بیوی بھی ثابت ہو. میں نے بھی اپنے شوہر کو شادی سے پہلے پرکھا اس کے بعد ہی ان سے شادی کی. شادی سے پہلے اچھی طرح ایک دوسرے کو پرکھنے کے بعد ہی شادی کرنی چاہیے.
حال ہی میں اداکارہ منشاپاشا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر جبران ناصر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا.شادی سے قبل مجھے سے ایک گلاس گر کر ٹوٹ گیا تھا لیکن اسے میں نے صاف نہیں کیا. بلکہ جبران نے کیا تھا.
جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ انسان میری غلطیوں پر غصہ کرنے کی بجائے اسے سدھارنے پر توجہ دیتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جبران سے پہلی ملاقات میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا میری زندگی میں کافی اثر و رسوخ رہے گا لیکن پھر بھی انتظار کیا کہ کہیں میرے جذبات حقیقی ہیں یا نہیں۔

اداکارہ منشاپاشا نے بتایا کہ تقریباً ایک ڈیڑھ سال کے بعد اندازہ ہوا کہ جبران کے لیے میرے جذبات وقت گزاری کے لیے نہیں بلکہ حقیقی ہیں۔اس کے بعد میں نے جبران سے شادی کی.

اپنا تبصرہ لکھیں