Ma apny shor ki qadar krny lagi hn

’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار نے اپنے شوہر کی عزت اور قدر کرنا سکھائی عائزہ خان

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ایک بلاک بسٹر ڈرامہ تھا.جسے خلیل الرحمٰن نے لکھا تھا۔’میرے پاس تم ہو‘ کو ناصرف پزیرائی حاصل ہوئی تھی بلکہ اس کے مرکزی کردار کو ایک لالچی خاتون کی شکل میں پیش کرنے پر خوب تنقید بھی کی گئی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے برطانیہ میں فلسطین کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’مہوش‘ کے کردار نے اپنے شوہر دانش تیمور کی پہلے سے زیادہ عزت اور مزید قدر کرنا سکھایا ہے۔اداکارہ نےکہا کہ مجھے ایسے ڈراموں میں کام کرنےاچھا لگتا جن میں کوئی پیغام یا سبق ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھی کسی پروجیکٹ کا انتخاب کرتی ہوں تو اس بات پر بھی غور کرتی ہوں کہ آیا میں اس کہانی یا کردار سے کچھ سیکھ سکتی ہوں یا نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں