Faisal kareem waila munda ha

فیصل کریم ویلا منڈا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور(ڈیلی پوائنٹ) صوبہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کو ویلا منڈا قرار دے دیا ہے. ‘اختیار عوام کا’ پورٹل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا گورنر پرچی پر آئے ہیں انہیں عزت راس نہیں آ رہی، گورنر ہاؤس خالی کرایا تو انیکسی یا کرائے کے مکان میں رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کی کوئی حیثیت نہیں ہے.بس کام تو کوئی ہے نہیں اس لیے دھمکیاں دیتا ہے کر کچھ نہیں سکتا. علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کے پی میں تجربات کیے جاتے ہیں اسی لیےگورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا گیا ہے، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک یہاں بیٹھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں