Mard bura nahi khawteb hi aisa krti hain

مرد برے نہیں ہم خواتین ہی ایسا کرتی ہیں: عائشہ عمر اور شائستہ لودھی کا تجزیہ

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کو برابھلا کہنا چھوڑدیں اپنے آپ پر توجہ دیں. میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی کے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبانعائشہ عمر اور شائستہ لودھی سے دلچسپ گفتگو کی۔عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے متعلق بات کرتے ہوئےکہا.
بعض اوقات خواتین خود کوبہت بے بس اورمجبور محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی اس حالت کا ذمہ دارمردوں کو ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔اسی حوالے سے شائستہ لودھی نے اپنے والد کے بارے میں ایک قصہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور وار ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے ہوئی،
جبکہ میر مانناہے،ایسا بالکل نہیں ہے. انہیں سیکھایا ہی مردوں پر الزام دینا گیا ہے۔شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنے اہلخانہ سے متعلق کہا کہ بڑا خاندان ہونے کے باعث والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے اس معاملے پر خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا .
وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے خود کام کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں