Petrol ki qeemat mein kami ka imkan

پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان اب بھی جاری ہے۔ منگل کو کمزور عالمی طلب کے خدشات سامنے آنے کے سبب خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے۔
نومبر کے لئے برینٹ کروڈ آئل کے سودے 48 سینٹ کمی کے ساتھ 72.27 ڈالر جبکہ امریکی کروڈ آئل کی اکتوبر کے لئے قیمت میں بھی 37 سینٹ کی کمی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کا تعلق چین میں ایندھن کی طلب میں معمولی کمی کے ساتھ برآمدی مارجن میں کمی سے ہے۔ اس رجحان کے آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہو تو نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے بلکہ بجلی کی قیمت میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں