لاہور(ڈیلی پوائنٹ)جویریہ کو شادی کے لیے منانے میں تین سال لگے شوہر کا دعویٰ سامنے آیا ہے.پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے. جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ حال ہی میں ایک پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اس جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق بات کی۔
عدیل حیدر نے کہا کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ عباسی کو دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی مجھے وہ پسند آگئی تھیں، اُس وقت مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے رضامند کرنے میں مجھے تین سال لگے۔
عدیل حیدر نے کہا کہ سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے ہماری شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم نے بہت پہلے ہی شادی کرلینی تھی۔جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور سابقہ اہلیہ سے اُن کے بچے بھی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے اورعدیل کے درمیان بیٹی عنزیلہ کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میرے لیے سب سے پہلی ترجیح بیٹی کی شادی تھی، بیٹی کی شادی کے بعد ہی میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔