Ananya pandy ny sohana ka number leak kr dia

اداکارہ اننیا پانڈے نے سہانا خان کا نمبر لیک کر دیا

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا نمبر غلطی سے لیک کرنے کا انکشاف کیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی نظر آ رہا تھا.
اُنہوں نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اُن کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی تھی .

اپنا تبصرہ لکھیں