Punjab hakomat ka gharib bachio ki shadi krwany ka elan

پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادیاں کروانے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادیاں کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں