اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے الوداعی ڈنر لینے سے اس لیے انکار کر دیا کہ اس پر 20 لاکھ کا خرچ آئے گا. رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ججوں اور چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کے لیے خط لکھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کے نوٹ کے جواب میں لکھا کہ ان کے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے کیونکہ اس پر عوام کے پیسوں سے تقریباً 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ سپریم کورٹ کے کسی بھی ریٹائر ہونے والے جج کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد نہیں ہوگی۔