Adakara dania anwar ny husband sy talaq ku li

اداکارہ دانیہ انور نے شوہر سے طلاق کیوں لی؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی مشہور اداکارہ دانیہ انور نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی ہے. ان کا کہنا تھا پہلا شوہر نشے کا عادی تھا 4سال تک تشدد برداشت کیا پھر طلاق لے لی. اداکارہ دانیہ انور نے مارننگ شو میں شرکت کے دوران یہ انکشاف کیا.
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس لیے نشئی شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں، کیوں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، وہ معاشی طور پر خودمختار نہیں تھیں۔دانیہ انور نے اپنی طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کا فیصلہ میرے لیے مشکل تھا، لیکن مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب طلاق کا فیصلہ کیا تو اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں طلاق لے رہی ہوں، مگر جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ اب میں نے ایک فیصلہ لے لیا ہے تو اس پر پوری طرح قائم رہوں۔
طلاق کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک تنہا زندگی گزاری اور والدین نے انہیں بہت سپورٹ کیا جب کہ ان کے کم عمر بچوں نے بھی انہیں دوسری شادی کرنے کا کہا۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی سے بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں